پاکستان

سندھ حکومت فیصل رضا عابدی کو فوراً رہا کرے، علامہ راجہ ناصر عبا س کا مطالبہ

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرئٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری  نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں سینئر سیاست دان اور اتحا د بین المسلمین داعی رہنما ء سید فیصل رضا عابدی کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سند ھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری فیصل عابدی کو رہا کرے، انہوں  نے کہا کہ فیصل عابدی استحکا م پاکستان کے لئے کوشاں اورشیعہ سنی اتحا د کے علمبردار شخصیت ہیں وزیر اعلیٰ سندھ انکی گرفتاری کا فوری نوٹس لیں۔

یہ بھی پڑھیں :: ایپکس کمیٹی اجلاس: وزیر اعلیٰ سندھ کی قیادت میں زائرین امام رضا کے خلاف سازش

علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہم  نے نیشل ایکشن پلان کو ہمیشہ سپورٹ کیا تاکہ دہشتگردی کا ملک سے خاتمہ کیا جاسکے،لیکن حکومت نیشنل ایکشن پلان کو پرامن شیعہ شہریوں کے خلاف استعمال کررہی ہے، انہوں نے کہا ایک محب وطن اور محبت و بھائی چارگی کے علمبردار فیصل عابدی کی حالیہ گرفتاری نیشنل ایکشن پلان کو غلط استعمال کیئے جانے کی طرف اشارہ ہے،جیسے شیعہ اور بریلوی سنی مسلمانوں کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے۔

فیصل رضا عابدی کو دہشتگردوں کی ایما ء پر سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، ایم ڈبلیو ایم

واضح رہے کہ مجلس وحدت مسلمین  نے فیصل رضاعابدی کی رہائی نا ہونے کی صورت میں وزیر اعلیٰ سندھ ہاوس کے گھیراو کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button