پاکستان
کراچی: سانحہ ناظم آباد میں شہید ہونے والے اہلسنت نوجوان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
شیعیت نیوز:ہفتہ کے روز ناظم آباد نمبر 4 میں خواتین کی مجلسِ عزاء پر کالعد م سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کے حملے کی صورت میں پانچ عزادار شہید ہوئے جن میں ایک اہلسنت جوان بھی شامل تھے،اطلاعات کے مطابق اس نواسہ رسول (ص) امام حسین علیہ سلام کی مجلس عزا پر یزیدوں کے حملے میں جامِ شھادت نوش کرنے والے اہلسنت جوان ندیم لودھی کی نمازِ جنازہ اتوار کے روز نارتھ ناظم آباد کی کوثر نیازی کالونی میں ادا کردی گئی، نمازِ جنازہ میں شھید کے اہلِ خانہ اور عزیز و اقارب کے علاوہ شیعہ ایکشن کمیٹی کے سربراہ علامہ مرزا یوسف حسین، مجلس وحدت مسلمین ضلع وسطی کے سیکریٹری اطلاعات عرفان حیدرک، میل عباس سمیت اہلِ علاقہ نے سیکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔