پاکستان

اسلام آباد میں دفعہ 144کے باوجود کالعدم جماعتوں کا اجتماع

شیعیت نیوز: وفاقی حکومت کے دہشتگردوںکے ساتھ قریبی مراسم کا اندازہ لگانے کے لئے کافی ہے کہ اسلام آباد شہر جہاں پر دفعہ ۱۴۴ کا نفاذ ہے اور سیاسی جماعتوں کے کارکناںکو پکڑا جارہا ہے جبکہ سیاسی رہنما یا تو نظر بند ہیں یا انکی بھی گرفتار ی کا حکم جاری کیا جاچکا ہے، لیکن شہراقتدار میں اگر سکون میں ہیں تو وہ کالعدم جماعتیںاور انکے سہولت کار ہیں جو جلسہ جلوس پر پابندی ہونے کے باوجود اپنے اجتماع منعقد کررہی ہے۔

اطلاعا ت کے منعقد کالعدم سپاہ صحابہ کی جانب سے اسلام آباد کے آبپارہ چوک پر استحکام پاکستان کے نام سے جلسہ منعقد کررہی ہے جس میں ملک بھر سے کالعدم جماعتوں کےسرغنہ شریک اور اپنی نفر ت آمیز تقریر یں کی جارہی ہے، جبکہ دوسری طرف اسی شہر میں حکمرانوں کے کرپشن کے خلاف احتجاج کرنے والے سیاستدانوں پر زمین تنگ کی جارہی ہے، کیایہ جمہوریت ہے؟

ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد میں تکفیری دہشت گرد جماعتوں کا جلسہ جاری ہے جبکہ شہر میں دفعہ144 نافذ ہے کل رات کے وقت پی ٹی آئی کے چار دیواری میں جلسہ کو سبوتاژ کیا گیا جبکہ آج مجلس وحدت مسلیمن کا احجتجاجی ریلی بھی منسوخ کروائی گئی ، جبکہ کالعدم جماعت کے اس جلسہ کو ضلع انتظامہ کے اعلی افسر ،ٹریفک پولیس ،1122 کی ایمبولینس سب فراہم کی گئیں اس کے علاوہ اطراف کی چھتوں پر ایف سی کے جوان اور پولیس کے جوان موجود ہیں

واضح رہے کہ دہشتگردوں اور انکے سہولت کاروں کے خلاف نیشنل ایکشن پلان موجود ہے لیکن اسکا استعمال صرف پر امن شہریوں کے خلاف کیا جارہا ہے جبکہ دہشتگرد ملک بھر میںآزاد ہیں اور حکومتی اہلکاروں سے حکومتی ایوانوں میں ملاقات بھی کررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button