مقبوضہ فلسطین

مصر فلسطینی عوام کی حمایت کرے: حماس

حماس نے مصر سے فلسطینی عوام کے حقوق کی حمایت کی اپیل کی ہے-

گذشتہ ہفتے مصر کی جانب سے رفح سرحد کو مکمل طور پر کھولے جانے کے بعد حماس تحریک کے ترجمان سامی ابوزہری نے مصر کے خیر سگالی کے ان اقدامات کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس قسم کے اقدامات منظم شکل اختیارکرلیں اور مصر ایک بار پھر فلسطین کے حامی کے طور پر اپنا کردار ادا کرے۔

دوسری جانب غزہ پٹی کا محاصرہ ختم کرنے کے قومی گروہ نے بھی ایک بیان میں حکومت مصر سے اپیل کی ہے کہ رفح پاس کو ہمیشہ کھولے رکھے تا کہ غزہ کے عوام کی مشقتوں میں کمی لانا ممکن ہوجائے۔

اس گروہ نے اس ظالمانہ محاصرے کے خاتمے اور فلسطینی کاز کے لئے مصر کے تاریخی کردار کو واپس پلٹانے پر زور دیا۔ واضح رہے کہ مصر کی حکومت نے گذشتہ ہفتے رفح پاس کو مکمل طور پر کھول دیا تھا۔

فلسطین کے سلسلے میں مصر کے اس اقدام کو گذشتہ تین سال کا سب سے اہم اقدام قرار دیا جا رہا ہے واضح رہے کہ غزہ کے انیس لاکھ عوام کو شدید انسانی اور معاشی بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button