مقبوضہ فلسطین

غاصب صیہونیوں نے فلسطینی نوجوان کو بے رحمی کے ساتھ شہید کر دیا

غاصب صیہونیوں نے پندرہ سالہ فلسطینی نوجوان کو شمالی الخلیل کے علاقے بیت عمروا میں داخل ہونے کے راستے پر انتہائی بے رحمی کے ساتھ گولیاں مار دیں۔مذکورہ فلسطینی نواجوان کی ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر بھی جاری ہوئی جس میں اسے سینے اور پیٹ میں گولیاں کھا کر زمین پر پڑے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ صیہونی فوجیوں نے مذکورہ فلسطینی نوجوان کو طبی امداد کی فراہمی اور ایمبولنس کے ذریعے اسپتال منتقل کرنے کی بھی اجازت نہیں دی جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی شہید ہوگیا۔مذکورہ فلسطینی نواجوان کی شہادت کے بعد یکم اکتوبر دوہزار پندرہ سے مقبوضہ علاقوں میں جاری تحریک انتفاضہ کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد ڈھائی سو سے تجاوز کر گئی ہے۔مسجد الاقصی پر صیہونی آباد کاروں کے حملوں اور اس مقدس مقام کی بے حرمتی کے خلاف مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یکم اکتوبر دوہزار پندرہ سے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جسے تحریک انتفاضہ قدس کا نام دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button