عراق

مجلس عزا پر امریکی اتحاد کی بمباری، پندرہ عراقی خواتین شہید، پچاس زخمی

شمالی عراق کے شہر کرکوک میں امریکی اتحاد کے فضائی حملے میں پندرہ عزادار خواتین شہید اور متعدد زخمی ہوگئیں ہیں۔

عراقی ذرائع کے مطابق، امریکی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے شمالی عراق کے تیل سے مالا مال صوبے کرکوک کے شہر داقوق میں اس مقام پر بمباری کی ہے جہاں خواتین کی بڑی تعداد ایک مجلس عزا میں شریک تھی۔ اسپتال کے ذرائع نے بھی پندرہ خواتین کے شہید اور پچاس کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے جس کے پیش نظر مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ امریکی اتحاد نے مجلس عزا پر یہ بمباری ایسے وقت میں کی ہے جب جمعے کی صبح داعش کے دہشت گردوں نے کرکوک شہر میں اہم سرکاری عمارتوں اور تنصیابات کو حملوں کا نشانہ بنایا تھا۔جمعے کو شمالی کرکوک میں ایک بجلی گھر پر داعش کے خودکش حملے میں سولہ عام شہری شہید ہوگئے تھے جن میں چارایرانی ٹیکشین بھی شامل ہیں۔ عراق کے سیکورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ اس نے شہر میں داخل ہونے والے داعشی خود کش بمباروں کو ہلاک کردیا ہے اور حالات پوری طرح سے اس کے کنٹرول میں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button