پاکستان

پنجاب حکومت کی معتصبانہ کاروائی جاری، معروف شیعہ سماجی شخصیت ظہیر الدین بابر بھی گرفتار

شیعیت نیوز: راولپنڈی کے علاقہ فتح جنگ سے ایجنسیوں اور سعوی نواز سی ٹی ڈی پنجاب پولیس نےمعروف شیعہ عالم دین و سماجی کارکن ظہیر الدین باہر کو اغواء کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے، اطلاعات کے مطابق اس شیعہ عالم دین کو انکے فام ہاوس سے سعودی نواز سی ٹی ڈی نے اغوا کیا اور انہیں اپنے ساتھ نامعلوم مقام پر لے گئی ہے۔

ظہیر الدین بابر ایک سماجی کارکن ہونے کے ساتھ ساتھ شیعہ عالم دین بھی ہیں،اُ ن پر نا ہی کوئی فرقہ وارانہ مسائل پیدا کرنے کا الزام ہے اور نا ہی کسی غیر قانوں سرگرمی میں ملوث رہے ہیں،حکومتِ پنجاب اور وفاق کی جانب سے محض بیلنس پالیسی کے تحت مختلف شیعہ شخصیات کو گرفتار کرکے غیر مرئی آقاوں کو خوش کیا جارہا ہے، جو شیعہ قوم کے صبر کا بلاجوز امتحان ہے۔

واضح رہے کہ فورتھ شیڈول کے نام پر باعزت شیعہ شہریوں اور شیعہ علماء کرام پر پابندی عائد کی جاچکی ہے اسکے ساتھ ہی مختلف مقامات سے کئی شیعہ علماء ،ذاکرین ، شخصیات اور بزنس مین کو سی ٹی ڈی نامی پولیس کے دہشتگرد ٹولہ نے اغوا کررکھا ہے۔

دوسری جانب ملت کے سرکردہ رہنماوں اور تنظیموں کی جانب سے حکومت کے اس شیعہ دشمن اقدام پر ابھی تک کوئی واضح پالیسی نہیں دی گئی ہے جس پر قوم شدید الجھن کا شکار ہے۔تاہم اطلاعات کے مطابق متاثر ہ افراد اور علماء منتشر ہوکر ذاتی کوشیش کررہے ہیں جبکہ اس مسئلہ پر مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کی اشد ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button