ایران

شام سے متعلق لوزان اجلاس میں ایران کی شرکت

ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین جابری انصاری نے کہا ہے کہ شام سے متعلق لوزان اجلاس میں ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف شرکت کر رہے ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران، روس، امریکہ، ترکی، سعودی عرب، عراق، مصر اور قطر کے وزرائے خارجہ کی شرکت سے شام سے متعلق یہ اجلاس، ہفتے کو سوئیزرلینڈ کے شہر لوزان میں تشکیل پا رہا ہے۔

ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے بھی کہا ہے کہ لوزان اجلاس میں وزیر خارجہ محمد جواد ظریف شرکت کر رہے ہیں۔ اس سے قبل ایران کے وزیر خارجہ نے روس کے وزیر خارجہ اور اسی طرح یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ سے گفتگو میں دہشت گردی کا ہمہ جہتی مقابلہ کئے جانے کے بارے میں تہران کے موقف پر روشنی ڈالتے ہوئے شام میں فوری طور پر جنگ بندی اور اس ملک کا بحران سیاسی طریقے سے حل کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی

متعلقہ مضامین

Back to top button