ملک بھر میں جلوسِ عاشورہ کیسے برآمد ہوئے؟ تصویری رپورٹ دیکھیں
شیعیت نیوز: نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسین اور شہدائے کربلا کی قربانیوں کی یاد تازہ کرنے اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ملک بھر میں یوم عاشور آج مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا اور اس سلسلے میں نکالے جانے والے جلوس اپنے مقررہ مقام پر پرامن طور پر اختتام پذیر ہوگئے۔
شہدائے کربلا کی یاد میں ملک بھر میں آج یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے شبیہہ علم اور تعزیئے بھی نکالے گئے۔
یوم عاشور کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے، سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ سمیت ملک کے 26 شہروں میں موبائل سروس بند رہی اور حفاظتی اقدامات کے پیش نظرکراچی سمیت سندھ بھر میں، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ اور راولپنڈی میں بھی موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی تھی۔
مختلف شہروں میں نکالے جانے والے جلوس ِ عزا کی تصویری جھلکیاں
راولپنڈی
حیدرآباد
علی پور (پنجاب)
رحیم یار خان
پنڈ دھند خان (پنجاب)
ملتان
کراچی
ہنجگورہ سندھ
سکھر سندھ
لاہور پنجاب
اسلام آباد