پاکستان میں عزاداری پر کسی بھی صورت کوئی روکاوٹ برداشت نہیں کریں گے،آئی ایس او کراچی
شیعیت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژ ن کے صدر محمد اویس محرم الحرام کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے آغاز ہوتے ہی ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دینے کے لیے شیعانِ حیدر کرار کی ٹارگٹ کلنگ بھی شروع ہوگئی ، کوئٹہ میں بس پر فائرنگ کر کے4 خواتین کو شہید کردیا گیا، ٹیکسلا میں امام بارگاہ کے متولی کو شہید کردیا گیا ، راولپنڈی میں نوجوانوں کو شہید کردیا گیا اسی طرح ملک کے دیگر شہروں میں بھی شیعانِ حیدر کرار کو نشانہ بنایا جارہا ہے جس کی ہم سخت شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں عزاداری پر کسی بھی صورت کوئی روکاوٹ برداشت نہیں کریں گے کیونکہ عزارادی نواسہ رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو برپا کرنا ہمارا آئینی و قانونی حق ہے ۔ سندھ حکومت کی جانب سے ایام عزا میں لاوڈاسپیکر ایکٹ کی بھر پور مخالفت کرتے ہیں ، محرم الحرام میں سبیل امام حسین ؑلگانے کا مقصد دراصل امام حسین ؑکے پیغام کو پھیلانا ہے ان کی قربانی کے پیغام کو دوسروں تک پہنچانا ہے۔
آئی ایس او کے صدر کا کہنا تھا کہ محرم الحرام میں نقص امن کا بہانہ بنا کر علما اور ذاکرین کی زبان بندی اور بین الاضلاع پابندی لگا دی جاتی ہے۔ انتظامیہ نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کا بہانہ بنا کر متعدد علما اور ذاکرین کو نوٹیفکیشن کے ذریعے زبان بندی کے احکامات جاری کر دیے ہیں اور ان کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
کانفرنس کے اختتام پر انہوں نے اپنے پروگرامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عزا داری امام حسین ؑ ہماری شہ رگ حیات ہےلہذا ہر سال کی طرح امسال بھی امامیہ اسٹودنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے ماہ محر م الحرام کے دوران عشرہ مجالس کاانعقاد کیا جارہا ہے۔ محرم الحرام کے پہلے عشرے میں مسجد خیرالعمل و امام بارگاہ شہد اءکربلا، ؑ سادات کا لونی انچولی میں عشرہ مجلس کا انعقاد کیا جارہا ہے ، جس سے مولانا مبشر زید ی خطاب فرما رہے ہیں ۔علاوہ ازیں، شہر کے مختلف علاقوںمیں محرم الحرام کے دوسرے و تیسرے عشر ے میں بھی عشرہ مجالس کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس طرح آئی ایس او کراچی ڈویژن کی جانب سے جامعات میں یوم حسین ؑ کے انعقاد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے اس سال بھی شرکا ءمرکزی جلوس کے لئے ۹ اور ۰۱ محرم الحرام کو نماز باجماعت کا انعقاد کیا جائے گا۔۹ محرم الحرام کو نماز باجماعت کا انعقاد ایم اے جناح روڈ پر نزد امام بارگاہ علی رضا پر 1:30بجے دوپہر کیا جائے گا جبکہ یوم عاشورہ ، نماز باجماعت کا انعقاد 1:30بجے، تبٹ سینٹر پر کیا جائے گا۔ نمازیوں کی سہولت کے لئے عارضی وضو خانوں کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔ جبکہ ۹ محرم الحرام کو بعد ازظہرین کشمیر میں انسانیت سوز مظالم اور اس پرعالمی برداری اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی مجرمانہ خاموشی،بھارت کی جانب سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان میں جارحیت کے خلاف احتجاج بھی کیا جائے گا ۔
امامیہ بلڈ ٹرانسفیوجین و میڈیکل سروسز کے تحت محرم الحرام کے دوان شہر کے مختلف علاقوں سے برآمد ہونے والے جلوس عزا کے دوران بلڈ کیمپس کا انعقاد کیا جائے گا۔ جس میں خون کے عطیات جمع کئے جائیں گے، اس سلسلے میں مرکزی کیمپ ، ۹ محرم الحرام کو ایماے جناح روڈ نزدامام بارگاہ علی رضا ؑ پر لگایا جائے گا ۔ جبکہ ۰۱ محرم الحرام کو تبٹ سینٹر پر لگایا جائے گا۔ ہم ، آپ صحافی برداری کے ذریعے عوام سے یہ اپیل کرنا چاہتے ہیں کہ وہ ان کیمپس کے دوران بڑھ چڑھ کر خون کے عطیات جمع کروائیں۔
شہر کے مختلف علاقوں میں امامیہ اسکاوٹس کے رضاکار نوجوان مجلس عزا کے دوران مختلف مساجدوامام بارگاہوں کی سیکورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ جبکہ ۹ و ۰۱ محرم الحرام کے مرکزی جلوس میں ۲ ہزار سے زائد امامیہ اسکاوٹس کے رضا کار نوجوان ، سیکورٹی نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت کے لئے موجود ہوں گے ۔ محرم الحرام کے دوران سندھ پولیس و زینجرز کے افسران و جوانوں کا کردار قابل ستائش ہے۔ سندھ پویس و سندھ زینجرز کے جوانوںنے شہر میں قیام امن کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں ۔ ہم سیکورٹی اراروں کے اہلکاروں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
آخری میں انہوں نے حکومت پاکستان سےمطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سید الشہداءحضرت امام حسین ؑ کی قربانی کی یاد میں نکالے جانے والے جلوس عزا کو سیکورٹی کی فراہمی یقینی بنائیں اور اس کی خاطر تما م دستیاب سہولیات کو استعما ل میں لایا جائے۔