ایران

امریکہ اور صیہونی دہشت گردوں کے حامی ہیں: لاریجانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکر نے کہا ہے کہ امریکہ اور صیہونی عناصر، آشکارہ دہشت گردی کی حمایت کر رہے ہیں-

ڈاکٹرعلی لاریجانی نے بدھ کو پارلیمنٹ کے اجلاس میں کہا کہ مشرق وسطی میں موجود بدامنی اور دہشت گردی کے مسئلے میں علاقے کے اسلامی ملکوں کے الجھ جانے کے باعث، صیہونی حکومت کو خود کو بہت محفوظ سمجھ رہی ہے لیکن علاقے میں دہشت گردی کو سرکوب کرنے میں ایران اور حزب اللہ کی کامیابی ، اس غاصب حکومت کے لئے بدترین حالات پیدا کردے گی-

ڈاکٹرعلی لاریجانی نے کہا کہ امریکہ اپنے جھوٹے نعروں کے برخلاف، دہشت گردی سے مقابلے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا اور یہ ملک علاقے میں دہشت گردی سے مقابلے کی آڑ میں کسی بڑے ہدف کو حاصل کرنے کے درپے ہے-

ڈآکٹر لاریجانی نے شام میں داعش اور جبھۃ النصرہ سمیت دیگر دہشت گرد گروہوں کی ، صیہونی حکومت کی جانب سے حمایت کئے جانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں دہشت گرد گروہوں اور اسرائیل کے درمیان گہرا رشتہ قائم ہے –

انہوں نے کہا کہ ایران ،علاقے کے تکفیری فتنے کی آگ کو بجھانے اور علاقے کو پرسکون بنانے میں کوشاں ہے لیکن امریکہ اور صیہونی حکومت اور علاقے کے بعض عرب ممالک ، اپنے ناجائز اور غیر قانونی اہداف کو حاصل کرنے کے لئے علاقے کے بحران کو مزید ہوا دے رہے ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button