یمن

یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ ہوائی حملے بدستور جاری

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے  شام یمن کے علاقے الضیعہ پر بمباری کی جس میں کم از کم چار عام شہری شھید اور کئی زخمی ہو گئے۔ سعودی جنگی طیاروں نے اسی طرح صوبہ صعدہ کے الثعبان اور مندبہ علاقوں اور صوبہ حجہ کے گمرکات حرض علاقے پر بھی بمباری کی۔

سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ مارب کے علاقے المشجح کو بھی اپنے حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

سعودی عرب نے رازح ضلع کے برکان علاقے پر بھی حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو یمنی شہری مارے گئے۔

یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے بھی سعودی عرب کے ان حملوں کے جواب میں سعودی عرب کے جنوبی علاقے جیزان میں صامطہ اور ابوالمض چھاؤنی پر میزائلوں سے حملہ کیا۔

یمنی فورسز نے صوبہ لحج کے شہر کہبوب کے جنوب میں سعودی ایجنٹوں کے ٹھکانے پر بھی میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button