ایران

امریکہ اپنی قوم کا سرمایہ خلیج فارس میں ضائع نہ کرے

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل محمد علی جعفری نے بندر عباس میں ہفتہ دفاع کی مناسبت سےفوجی پریڈ سے خطاب میں خلیج فارس میں امریکی فوج کی موجودگی کو خطے میں بدامنی، دہشت گردی اور شرارت پھیلانے کا ذمہ دار قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ خلیج فارس میں فوجی موجود گی اور شرارت کے ذریعہ امریکہ اپنی قوم کا سرمایہ ضائع کررہا ہے۔میجر جنرل جعفری نے کہا کہ امریکی شرارتوں کے باوجود سپاہ پسداران نے خلیج فارس اور آبنائے ہرمز کی سکیورٹی سنبھال رکھی ہے اور اس علاقہ پر ایرانی سپاہ کی کڑی نظر ہے اور غیر علاقائي طاقتوں کی فوجی نقل و حرکت پر بھی سپاہ اسلام کی گہری اور قریبی نظر ہے۔جنرل جعفری نے امریکی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی قوم کا مزيد سرمایہ خلیج فارس میں ضائع نہ کریں ۔ جنرل جعفری نے کہا کہ خلیج فارس ہمارا گھر ہے اور ہم اپنے گھر کے آس پاس دشمن کی فوجی نقل اور حرکت کے بارے بہت زيادہ حساس ہیں اور اس حساسیت کو ہم نے امریکی ڈرون گرا کر اور امریکی بحریہ کے فوجیوں کو گرفتار کرکے ثابت بھی کیا ہے اور آئندہ بھی ریڈ لائنیں عبور کرنے والوں کے ساتھ ایسا ہی کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button