مقبوضہ فلسطین

خالد مشعل کی فلسطینیوں کے لئے متبادل وطن کی مخالفت

تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے فلسطینیوں کے متبادل وطن کے مجوزہ منصوبے کی مخالفت کی ہے۔

خالد مشعل نے  اردن کے دارالحکومت امان میں حماس کی جانب سے فلسطینیوں کے لئے متبادل وطن یا انھیں اردن یا کسی اور مقام پر آباد کرنے کی حکمت عملی کی مخالفت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں تاہم ایک عاقلانہ پالیسی کی کوشش کررہے ہیں کہ جو فلسطین کے پائیدار موقف سے تضاد نہ رکھتی ہو-

خالد مشعل نے کہا کہ بحران کے حل کے لئے جو طریقہ صیہونی حکومت پیش کرتی ہے اس کی قیمت فلسطین یا اردن سے وصول کرنا چاہتی ہے- خالد مشعل نے مزید کہا کہ وہ بدستور مسئلہ فلسطین کے پابند اوراس کے وفادار ہیں اور فلسطین کا بنیادی مسئلہ، مسئلہ بیت المقدس ، اس کے دوسرے مقدس مقامات ، مکمل آزادی، فلسطینیوں کی وطن واپسی کا حق، مکمل اقتدار اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی ہے-

تحریک حماس کے رہنما نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ تحریک حماس، تحریک فتح اور دیگرگروہوں کے ساتھ قومی آشتی کو عملی جامہ پہنانے کی راہ پرگامزن ہے کہا کہ فلسطینی علاقوں کو آزاد کرانے کے لئے اسرائیل کے ساتھ جنگ چاراسٹریٹیجی، تمام طاقتوں اور توانائیوں کو یکجا کرنے، فلسطینیوں کی صفوں میں یکجہتی قائم کرنے ، گروہ بندیوں کے خاتمے اور ایک عاقلانہ پالیسی پر تکیہ کرنے کے محور پر استوار ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button