ایران

ایران سانحہ منی’ کا مسئلہ بین الاقوامی اداروں میں اٹھائے گا: عدلیہ کے سربراہ کا اعلان

اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ ایران، سانحہ منی’ کا مسئلہ بین الاقوامی اداروں میں اٹھائے گا۔

ایرانی عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ صادق آملی لاریجانی نے  تہران میں ججوں کی ایک میٹنگ میں کہا کہ سانحہ منی’ نے ثابت کر دیا کہ سعودی حکام مقدس اسلامی مراکز کے امور چلانے کی اہلیت نہیں رکھتے۔ انھوں نے سعودی حکام کے غیر معقول طرزعمل کے تعلق سے عالمی اداروں کے دوہرے رویئے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ منی’ جیسا واقعہ اگر کسی دوسرے ملک میں رونما ہوا ہوتا تو سامراجی ذرائع ابلاغ برسوں شورمچاتے لیکن چونکہ سعودی حکام تسلط پسند طاقتوں کی اطاعت کرتے ہیں اس لئے انھوں نے اس سانحے پر خاموشی اختیار کی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال عیدالاضحی کے دن رونما ہونے والے سانحہ منی’ میں سعودی حکام کی بد انتظامی کے سبب ہزاروں حجاج کرام شہید ہو گئے تھے جن میں ایران کے چارسو چونسٹھ حجاج کرام بھی شامل تھے۔

ایرانی عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ صادق آملی لاریجانی نے سعودی حکومت کی جانب سے علاقے میں سرگرم دہشت گرد گروہوں کی فوجی ومالی مدد و حمایت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سعودی جنگی طیارے یمن کے رہائشی علاقوں پر بمباری کرکے بے گناہ یمنی عوام کا قتل عام کر رہے ہیں جو آشکارا جنگی جرائم کا مصداق ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button