مقبوضہ فلسطین

صیہونی بستیوں کی تعمیر کو روکنے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کی ضرورت ہے: رامی حمداللہ

صیہونی حکومت نے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے علاقے میں صیہونی بستیوں میں مزید دو سو چوراسی نئے گھر بنانے کی منظوری دی۔ جس کے بعد فلسطین کے وزیراعظم رامی حمداللہ نے صیہونی حکومت کی توسیع پسندانہ پالیسیوں کو آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے خطرہ قرار دیا۔

رامی حمداللہ نے کہا کہ دریائے اردن کے مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں اور نئے مکانات کی تعمیر فوری طور پر روکنے کے لیے اسرائیل پر دباؤ بڑھانا اور نئے فیصلے کرنا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ صیہونی حکومت فلسطین میں آبادی کے تناسب کو صیہونیوں کے حق میں بدلنے کے لیے صیہونی بستیوں کی تعمیر اور ان میں توسیع کو جاری رکھے ہوئے ہے اور وہ اس سلسلے میں کیے جانے والے کسی اعتراض کو خاطر میں نہیں لاتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button