پاکستان

چودھری نثار کا علامہ راجہ ناصر سے رابطہ ، 2 ستمبر دھرنے کا اعلان واپس لینے کی درخواست

شیعیت نیوز: وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کا مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے دو روز میں مسلسل چوتھا رابط ، ۲ ستمبر کو وزیر اعلی ھاوس لاھور میں اعلان کئے گئے دھرنے کے اعلان کو واپس لینے کی درخواست ۔۔

ذرائع کا کہنا ھے کہ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کا مجلس وحدت المسلمین کی قیادت سے اسرار ھے کہ وہ فی الفور دھرنے کا اعلان واپس لیں اور انکی یقین دھانیوں پہ اعتماد کریں ۔ چودھری نثار علی خان نے ایک بار پھر اپنے موقف کو دھریا کہ وہ ان مطالبات کے حل اور ان پہ عملدرامد کی یقین دھانی کراتے ھیں ۔ کیونکہ مجلس وحدت کے مطالبات جائز ھیں لیکن ان کے حل کے کیے کچھ وقت درکار ھے اسی لیے مجلس کی قیادت انکی یقین دھانیوں پہ اعتماد کرتے ھوئے پنجاب وزیراعلی ھاوس پہ اعلان کردہ ۲ ستمبر کے دھرنے کے اعلان کو فی الفور واپس لے ۔

واضح رھے کہ عزاداری سید الشہداء امام حسین (ع) کے انعقاد پہ درج کی گئیں FIR’s , منتی و روایتی جلوس ھائے عزاداری کے رسمی اجازت ناموں کو کینسل کرنے اور علماء و ذاکرین کی پنجاب میں بین الصوبائی و بین اضلاعی پابندیوں کے خلاف مجلس وحدت المسلمین نے ۲ ستمبر کو دھرنے کا اعلان کیا تھا جسکے حوالے سے مجلس وحدت کا لاھور اور قریبی اضلاع میں بھرپور رابط عزاداری مہم جاری ھے ۔۔۔
مجلس وحدت کے ذرائع نے اسکی خبر بھی دی ھے کہ پنجاب کی انتظامیہ بھی مسلسل مجلس وحدت کے رھنماوں سے رابط کیلیے کوشاں ھے تاکہ مسائل کو مذاکرات کے ذریعہ حل کیا جاسکے ۔۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button