پاکستان

پی ایس 127 ضمنی الیکشن ملیر میں ایم ڈبلیو ایم نے سید علی عباس عابدی کو نامزد کردیا

شیعیت نیوز: کراچی کے حلقے پی ایس 127 ملیر میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری ہونے کے بعد مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے سابق کونسلر یوسی جعفرطیار سید علی عباس عابدی کو امیدوار نامزد کردیا گیا ہے، ایم ڈبلیو ایم ضلع ملیر کے سیکریٹری امور سیاسیات سید حسن عباس رضوی کے مطابق ایم ڈبلیو ایم نے پی ایس 127 کے ضمنی انتخاب میں سید علی عباس عابدی کے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم ماضی کی طرح اس بار بھی سیاسی میدان خالی نہیں چھوڑے گی اور موروثی سیاست کے علمبرداروں کا ڈٹ کر مقابلہ کریگی۔ کاغذات نامزگی کی جمع آوری کے موقع پر ایم ڈبلیو ایم ضلع ملیر کے رہنما عارف رضا زیدی، حسن عباس رضوی اور ایم ڈبلیو ایم کے امیدوار علی عباس عابدی بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button