دنیا

ہیلری کلنٹن نے کس کو جنم دیا، داعش یا طالبان کو ؟

شیعیت نیوز: حال ہی میں ریپبلکن امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے ہلیری کلنٹن اور اوباما کو داعش کا بانی بتایا ہے۔ اس الزام کے بعد امریکی میڈیا نے پورا زور صرف کردیا کہ کسی طرح اس الزام کو غلط ثابت کیا جائے۔

امریکی میڈیا نے کلنٹن کی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کلنٹن کی تقریر کا مطلب غلط سمجھے ہیں۔ کلنٹن نے طالبان کو ایجاد کیا ہے، داعش کے تعلق سے ان کا کوئی کردار نہیں ہے!۔

ذیل کی سطروں پر توجہ کریں، حقیقت واضح ہوجائیگی۔

‘ٹرمپ نے جس تقریر کا حوالہ دیا ہے بظاہر وہ 2009 کی تقریر ہے کہ جس وقت کلنٹن وزیر خارجہ تھیں۔ مگر اس تقریر میں طالبان کی ایجاد پر گفتگو ہوئی تھی، داعش کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے’۔

ہلیری کلنٹن نے مذکورہ تقریر میں کہا تھا کہ ‘جس گروہ (طالبان) کے ساتھ اس امریکہ جنگ کررہا ہے اسے 20 سال پہلے امریکہ نے ہی بنایا تھا۔ ہم نہیں چاہتے تھے کہ سوویت یونین کا وسطی ایشیا پر قبضہ ہو اس لیے ہم نے فیصلہ کیا کہ پاکستانی انٹلی جنس اور افغان مجاہدین کے ذریعے سوویت یونین کا مقابلہ کیا جائے’۔

انہوں نے مزید کہا تھا: ‘ہم نے سعودی عرب اور دوسروں کے ساتھ تعاون کیا اور وہابی اسلام کو خطہ پر مسلّط کیا تاکہ سوویت یونین کا مقابلہ کیا جاسکے۔ ہم نے اس منصوبے کے لیے اربوں ڈالز خرچ کئے’۔

کلنٹن نے تنیقد کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاک فوج اور انٹلی جنس سے پابندی اٹھائے جانے کے تعلق سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔

اب سوال یہ ہے کہ کیا امریکی میڈیا کی جانب سے طالبان کو ایجاد کرنے کی بات عام کرنے سے کلنٹن کے دامن کو داعش کی ایجاد سے پاک کیا جاسکتا ہے؟۔

متعلقہ مضامین

Back to top button