پاکستان
مجھےبوری بند کرکے مارنے کی دھمکی دی، قتل ہوا تو الطاف حسین ذمہ دار ہوگا، عامر لیاقت
شیعیت نیوز: ایم کیو ایم کے سابق رہنما عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ مجھے قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، اگر مجھے قتل کیا گیا تو ذمہ دار الطاف حسین ہوں گے۔ تفصلات کے مطابق ایم کیو ایم کے سابق رہنما عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ پارٹی چھوڑنے کے بعد مجھے قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، اگر مجھے قتل کیا گیا تو اس کے ذمہ دار ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں جو ہنگامے ہو رہے تھے، میں ان کو روکنے کی کوشش کر رہا ہوں، لیکن یہ احسان فراموش لوگ ہیں، میں اس قوم کیلئے لڑتا رہا، لیکن مجھے فون پر بوریوں کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ مجھے نامعلوم نمبروں سے آنے والے فون پر کہا جا رہا ہے کہ تم مصطفیٰ کمال سے بھی بڑے غدار ہو اور تمہارا حال اس سے بھی برا ہوگا۔