ایران

ملک کے اقتصادی مسائل کا حل مزاحمتی اقتصادی پالیسیوں پر عمل درآمد کے ذریعہ ممکن

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے ہفتہ حکومت کی مناسبت سے صدر حسن روحانی اور ان کی کابینہ کے اراکین سے ملاقات میں فرمایا: ملک کے اقتصادی مسائل کا حل مزاحمتی اقتصادی پالیسیوں پر عمل درآمد کے ذریعہ ممکن ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ہفتہ حکومت کی مناسبت سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے سابق صدر شہید محمد علی رجائی اور سابق وزیر اعظم شہید محمد جواد باہنر کی عوامی خدمات اور خلوص پر انھیں خراج تحسین پیش کیا ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حکومتی ارکان پر زوردیا کہ وہ انتخاباتی مباحث سے دور رہتے ہوئے آخری وقت تک عوامی خدمات اور کام و تلاش کی کوشش کریں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ملک کی معاشی اور اقتصادی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے مزاحمتی اقتصادی پالیسیوں کے نفاذ اور ان پر عمل درآمد کو اہم قراردیتے ہوئے فرمایا: مزاحمتی اقتصادی پالیسیوں پر عمل دآمد کرکے ہم ملک کو معاشی اور اقتصادی لحاظ سے استقلال عطا کرسکتے ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ملک میں سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں خاطر خواہ ترقی اور پیشرفت کو اہم قراردیتے ہوئے فرمایا: ہمیں ترقی اور پیشرفت کی شاہراہ پر مسلسل آگے بڑھنا چاہیے کیونکہ پوری دنیا میں ترقی کا سفر آب و تاب کے ساتھ جاری ہے اور ہمیں اس قافلے سے پیچھے نہیں رہنا چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مشترکہ ایٹمی معاہدے میں امریکہ کی بدعہدی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: امریکہ کی کسی بھی حکومت پر ہمیں اعتماد نہیں کرنا چاہیے ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ملک میں امن و سلامتی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ہمارے ہمسایہ ممالک میں دہشت گردی اور بدامنی پھیلی ہوئی ہے لیکن ایران کے اندر سکیورٹی دستوں کی بیداری اور ہوشیاری کی وجہ سے کئي دہشت گردانہ منصوبوں کو ناکام بنادیا گيا ہے سرحدوں پر ایران کا مضبوط اور مستحکم سکیورٹی نظام فعال ہے جو عوام کو تحفظ فراہم کررہا ہے امن و سلامتی ایک بہت بڑی نعمت ہے جس پر ہمیں اللہ تعالی کا شکر ادا کرنا چاہیے اور سکیورٹی دستوں کے لئے دعا کرنی چاہیے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button