الطاف حسین کی پاکستان مخالف تقریر اور نعرے، پاکستانیوں کا شدید ردعمل
شیعیت نیوز: ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے گذشتہ روز اپنی تقریر ے گذشتہ روز اپنی تقریر میں پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ بشمول آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی رینجرز بلال اکبر اور پاکستان کے خلاف الفاظ استعمال کیئے تھے، جس پر کراچی سمت ملک بھر کی پوری قوم شدید سیخ پا ہوگئی اور انہوں نے اپنے جذبا ت کا اظہار سوشل میڈیا پر کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے قائد کی شدید مذمت کی، اس حوالے سے پاکستانی عوام نے سوشل میڈیا پر پاکستان زندہ باد کے نعرے اپنی پروفائل میں شئیر کئے جبکہ اسی قسم کا مواد نشر کرنے والوں میں ایم کیو ایم کے کچھ رہنما اور کارکناں بھی شامل تھے جو اس با ت کا اظہار ہے کہ وہ بھی اپنے قائد کی تقریر سے خوش نہیں ۔
دوسری جانب ایم کیو ایم کے قائد نے اپنی پاکستان مخالف تقریر پر معافی بھی مانگ لی ہے۔
ایم کیو ایم رہنما واسع جلیل کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے معافی نامے میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ‘وہ اپنے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل، مسلسل گرفتاریوں اور ان کی مشکلات دیکھ کر شدید ذہنی تناؤ کا شکار تھے اور بھوک ہڑتالی کیمپ میں بیٹھے ساتھیوں کی بگڑتی ہوئی صورتحال کی وجہ سے ان کا ذہنی تناؤ مزید بڑھ گیا’۔
واضح رہے کہ ایم کیوایم کے قائد کی یہ پہلی تقریر نہیں بلکہ اس سے قبل بھی وہ متازعہ تقاریر کرچکے ہیں جسکی وجہ سے ان کا خطاب میڈیا پر نشر کرنے پر پابندی عائد ہے۔