مقبوضہ فلسطین

مقبوضہ بیت المقدس کی آبادی حزمہ اسرائیل کے محاصرے میں

صیہونی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مشرقی علاقے حزما کا پچھلے تین ہفتے سے محاصرہ کر رکھا ہے۔

خبروں کے مطابق تقریبا آٹھ ہزار نفوس پر مشتمل فلسطینی آبادی والا علاقہ حزما اسرائیلی فوج کے مکمل محاصرے میں ہے جس کے نتیجے میں لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔تین ہفتے قبل اسرائیلی فوج کے ایک گشتی دستے پر دیسی ساخت کے بم حملے کے بعد، صیہونی فوجیوں نے اس علاقے کا محاصرہ کیا تھا جو تاحال جاری ہے اور اس علاقے کے لوگوں کو اجتماعی سزا دی جارہی ہے۔ لوگوں سے باز پرس کرنا، انہیں اذیت دنیا، شناختی دستاویزات چیک کرنے کے بہانے تشدد کا نشانہ بنانا، فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کرنا، آبادیوں کے اطراف میں دیواریں کھڑی کرکے لوگوں کو محصورکرنا اسرائیل کے غیر انسانی اقدامات کے چند ایک نمونے ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ اسرائیل نے حزما کے علاقے کا محاصرہ کرکے دراصل غرب اردن کے جنوبی، وسطی اور شمالی علاقوں پر اپنا تسلط قائم کرلیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button