پاکستان

الرٹ : پنجاب سے لاپتہ 4شیعہ علماء کا تاحال پتہ نہ چل سکا ، شیعیت نیوز رپورٹ

شیعیت نیوز کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان کے صوبہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے ۴ علماء کرام کو جو مشہد المقدس میں تحصیل علم میں مصروف تھے لاپتہ یا حساس اداروں کے ھاتھوں گرفتار ھیں ۔ ان علماء کا شمار مشہد المقدس کے لائق طلباء میں کیا جاتا تھا جو تعطیلات ( چھٹیوں ) کے لیے اپنے اعزاء و اقرباء سے ملنے پاکستان آئے تھے کہ اغواء کر لیے گئے ۔
 
علماء کرام جن سید عمران سجاد ( چکوال ) ، سید ذیشان گیلانی ( محمود کوٹ مظفر گڑھ ) ، سید ثقلین نقوی ( جنڈ اٹک ) ، اور عقیل حسین خاں ( سرگودھا ) کے بارے میں اطلاعات سامنے آئی ھیں کہ ان کو گذشتہ چند ماہ سے اغواء یا زیر حراست میں لیا گیا ھے اور تاحال انکا پتہ نہ چل سکا ۔۔

گرفتار یا اغوا ہونیوالے عالم دین مولانا سید عمران سجاد جنکا تعلق چکوال سے بتایا جاتا ھے کو ۴ ماہ قبل اغواء کیا گیا تھا ۔ انکا تعلق شیعہ علماء کونسل سے بتایا جاتا ہے لیکن تاحال انکا پتہ نہ چل سکا ۔

مولانا سید ذیشان گیلانی جو کہ محمود کوٹ مظفر گڑھ پنجاب سے ھے انکو اغواء / گرفتار ھوئے بھی ۳ ماہ کا عرصہ گز چکا ھے لیکن تاحال ذرائع کے مطابق انکا بھی پتہ نہ چل سکا ۔ مولانا ذیشان گیلانی وفاق علماء شیعہ کے فعال رکن اور حافظ ریاض نقوی کے شاگرد بتائے جاتے ھیں ۔

مولانا عقیل حسین خان سرگودھا سے تعلق رکھتے ھیں ۔ گذشتہ ۱ ماہ سے سرگودھا سے اغواء / گرفتار ھیں ۔ تاحال انکا بھی پتہ نہ چل سکا ۔ مجلس وحدت مشہد کے رکن بتائے جاتے ھیں ۔

یہ بھی پڑھیں :: پنجاب حکومت نے مشہد سے تبلیغ دین کی خاطر پاکستان آئے ہوئے عالم دین کو اغوا کرلیا

جبکہ مولانا ثقلین نقوی جو کہ جنڈ اٹک پنجاب کے رہائشی بتائے جاتے ھیں ۔ انکو بھی ۳ ماہ قبل اغواء / گرفتار کیا گیا تھا اور تاحال انکا بھی پتہ نہ چل سکا ۔ مولانا ثقلین بھی وفاق علماء شیعہ کے فعال رکن اور قبلہ حافظ ریاض اور قاضی کے شاگرد ھیں ۔

علماء کرامُ کی گرفتاری کے سبب ملت جعفریہ میں شدید بے چینی پائی جاتی ھے ۔ تحصیل علم میں مصروف علماء کو گرفتار کرنا یا دن دھاڑے اغواء کرنا ایک شرمناک اقدام ھے جسکے سبب محب وطن ملت جعفریہ میں انتہائی شدید بے چینی پائی جاتی ھے ۔

ضرورت اس امر کی ھے کہ ان علماء کی غیرقانونی گرفتاری سے رھائی کیلئے شیعہ علماء کونسل ، وفاق علماء شیعہ اور مجلس وحدت اپنا فعال کردار ادا کرے کہ جنکو محبت اھلبیت (ع) کے جرم میں اسیر گرفتار کرلیا گیا ۔

حکومت پاکستان اور قومی حفاظت پہ مامور ادارے بھی فوری حرکت میں آئیں اور ان بے گناہ علماء کی بلا جواز گرفتاری کا نوٹس لیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button