یمن

یمن سے متعلق مذاکرات میں امریکا اور اقوام متحدہ کی مداخلت کا راز فاش

یمن سے متعلق کویت میں ہونے والے مذاکرات میں شریک یمنی وفد کے ایک رکن نے کہا ہے کہ امریکا نے مذاکرات کے دوران بارہا مداخلت کی ہے –

یمنی وفد کے رکن حمزہ الحوثی نے کہا کہ حالیہ مذاکرات کے دوران امریکا اور اقوام متحدہ دونوں نے سعودی عرب کے مقاصد پورے کرنےکی راہ میں اقدامات انجام دئے اور مذاکرات میں مداخلت کی – ان کا کہنا تھا کہ کویت میں امریکی سفیرنے بارہا یمنی وفد کو اقتصادی دباؤ کی دھمکیاں دے کر سعودی عرب کے لئے زیادہ سے زیادہ مراعات حاصل کرنے کی کوشش کی – حمزہ الحوثی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے حمایت یافتہ وفد کی صرف یہ خواہش تھی کہ یمنی عوام سعودی عرب کی جارحیت کے مقابلے میں گھٹنے ٹیک دیں اوراس کی ہر بات مان لیں – حمزہ الحوثی نے کہا کہ گذشتہ ڈیڑھ برس سے جاری سعودی عرب کی جارحیت اور اس دوران مذاکرات کی متعدد کوششوں کے بعد یمنی عوام اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ سعودی جارحیت کا پوری قوت کے ساتھ مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے –

متعلقہ مضامین

Back to top button