ایران

انقلاب دشمن عناصر کی حمایت کو ملت ایران کے خلاف سامراج اور عالمی صیہونزم کی ایک نئی سازش ہے

تہران کے خطیب جمعہ نے انقلاب دشمن عناصر کی حمایت کو ملت ایران کے خلاف سامراج اور عالمی صیہونزم کی ایک نئی سازش قرار دیا ہے

آیت اللہ سید احمد جنتی نے تہران کی مرکزی نماز جمعہ کے خطبوں میں کہا ہے کہ سامراجی طاقتوں اور عالمی صیہونزم کی طرف سے دہشت گردگروہ ایم کے او کی حمایت ملت ایران کے خلاف ایک نئی سازش کا پیش خیمہ ہے۔ امریکا اور سعودی عرب کی جانب سے دہشتگرد گروہ ایم کے او کو دوبارہ فعال کرنے اور اس سلسلے میں ان پر اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے آیت اللہ سید احمد خاتمی کا کہنا تھا کہ طے پایا ہے کہ سعودی عرب رقم اور اسلحہ سپلائی کرے گا اور ایم کے او دہشت گرد گروہ علاقے کی اقوام خصوصا ملت ایران کے مفادات کو نقصان پہنچائے گا۔ آیت اللہ خاتمی نے کہا کہ منافقین کا یہ گروہ ختم ہوچکا ہے اورامریکا اور اس کے یورپی اورعلاقائی اتحادی ہرگز ایم کے او کے مردہ پیکر میں روح نہیں پھونک سکتے۔ انہوں نے کہا کہ یہ انسان کش گروہ مکمل طور سے نابود ہوچکا ہے اسے اب دوبارہ زندہ نہیں کیا جاسکتا۔ آیتہ اللہ سید احمد خاتمی نے کہا کہ ملت ایران اس گروہ کو ملک و قوم کا غدار سمجھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس گروہ کے ہاتھ قوم کے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے سترہ ہزار افراد کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔آیت اللہ سید احمد خاتمی نے کہا کہ یہی وہ دہشت گرد گروہ تھا جس نے صدام کے حکم پر شمالی عراق کے کردوں اور جنوب میں بسنے والے عربوں کا قتل عام کیا اور اس وقت اس نے داعش کے ساتھ مل کر عراق اور شام میں مسلمان کشی کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ آیتہ اللہ سید احمد خاتمی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام پر زور دیا کہ وہ زیادہ محنت سے عوام کی خدمت کریں-

متعلقہ مضامین

Back to top button