پاکستان

آرمی چیف نے بلوچستان بھر میں کومبنگ آپریشن شروع کرنے کی ہدایت کردی

شیعیت نیوز: بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے سول ہسپتال میں دھماکے اور 90سے زائد افراد کی شہادت کی خبرجنگل میں آگ کی طرح پھیلی تو آرمی چیف جنرل راحیل بھی اس بزدلانہ کارروائی پر غصے میں دکھائی دیئے اورجب کوئٹہ پہنچے تو اس غصے کے آثار ان کے چہرے پر نمایاں تھے جبکہ اعلیٰ سیکیورٹی حکام بھی آرمی چیف کے آگے گھبرائے دکھائی دیئے ۔آرمی چیف نے بلوچستان بھر میں کومبنگ آپریشن شروع کرنے کی ہدایت کردی اور واضح کیا ہے کہ حساس ادارے ملک بھر میں کہیں بھی دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں کرسکتے ہیں اورجاکر پکڑسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں شکست کھانے کے بعد اب دہشتگردوں کی توجہ کا مرکز بلوچستان بنا ہوا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دھماکے کی خبرسنتے ہی کوئٹہ جانے کا فیصلہ کیا اور سیدھا سول ہسپتال پہنچے جہاں اُنہوں نے زخمیوں کی عیادت کی اور جائے دھماکہ کا جائزہ لیا جس کے بعد موقع پر موجودافسران کو فوری طورپر سیکیورٹی امور پر بریفنگ دینے کی ہدایت کردی ۔

یادرہے کہ آرمی چیف کے کوئٹہ پہنچنے کے بعد وزیراعظم نوازشریف نے بھی کوئٹہ جانے کا فیصلہ کیا جبکہ آرمی چیف نے زخمیوں کی عیادت کی اور بیشترزخمیوں کو سی ایم ایچ منتقلی کی ہدایت کردی جس کے بعد کئی زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کردیاگیا۔جنرل راحیل شریف نے اس موقع پر وکلاءرہنماؤں سے بھی الگ ملاقات کی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے آخری حدتک جانے کی یقین دہانی کرائی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button