پاکستان

تحفظ پاکستان کانفرنس میں علامہ راجہ ناصر کی آمد ، اسلام آباد لبیک یاحسین کے نعروں سے گونج اُٹھا

شیعیت نیوز: قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی ؒ کی برسی کی مناسبت سے اسلام آبادمیں منعقد ہونے والی تحفظ پاکستان کانفرنس کا باقائدہ آغاز ہوگیا ہے جس میں وقفہ  وقفہ سے علماٗ کرام ، ذاکرین ،شعراٗ و منقبت خوان حضرات سمیت اہلسنت علماٗ اور سیاسی جماعتوں کے نمائندگاہ کی شرکت جاری ہے، شیعیت نیوز کے نمائندے کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرئٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی پنڈال میں آمد نے شرکائے کانفرنس میں جوش و ولولہ بیدار کردیا انکی آمد کی خبر سنتے ہیں فلک شگاف نعرے بلند ہونا شروع ہوگئے اور شہراقتدار لبیک یاحسین کے نعروں سے گونج اُٹھا۔

کانفرنس میں موجود ایک بزرگ نے شیعت نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی شیعہ قوم کے لئے مسلسل دو ماہ سے کوشیش اور اس راہ میں اپنی صحت کی قربانی پر پوری قوم انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے اور انکے ہمراہ کھڑی ہے۔

دوسری جانب ایم ڈبلیو ایم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس کانفرنس میں اس وقت (خبر لکھتے وقت) تقریباً دس ہزار کے قریب عوام اسلام آباد جناح ایونیو پر موجود ہے، جبکہ مزید افراد مختلف شہروں اور علاقوں سے اس کانفرنس میں شریک ہورہے ہیں، انکا کہنا تھا کہ شرکائے کانفرنس کے لئے آٹھ ہزار کرسیوں کا اہتمام کیا تھا جو فُل ہوچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد: تحفظ پاکستان کانفرنس کا آغاز ، اختتام پر ڈی چوک کی جانب مارچ کا اعلان  

واضح رہے کہ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری مکتب تشیع کہ حقوق اور عزاداری سید الشہداء امام حسین (ع) کے خلاف جاری ریاستی سازشوں کے خلاف گذشتہ ۱۳ مئی سے بھوک ہڑتال پر ہیں اور اسی سبب شدید کمزوری اور کڈنی میں انفیکشن کے باوجود بھی اپنی بھوک ہڑتال جاری رکھے ھوئے ھیں ، تاہم آج اسلام آباد میں ہونے والے اس کانفرنس کے اختتام پر آئندہ کے لائحہ عمل کا باقائدہ اعلان کیا جائے گا۔

3432.jpg

asdsa.jpg

index.jpg

متعلقہ مضامین

Back to top button