پاکستان

آل سعود کی بادشاہی میں ہزاروں پاکستانی فاقے پر مجبور، تنخواہ روک لی گئیں

شیعیت نیوز: سعودی عرب میں کام کی غرض سے موجود ہزاروں پاکستانی کئی ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے فاقے کرنے پر مجبور ہیں جب کہ وزیراعظم نواز شریف کے نوٹس لینے کے باوجود پاکستانیوں کے حالات جوں کے توں ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سعودی عرب میں محنت مزدوری کرنے والے ہزاروں پاکستانی کئی ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر بُرے حال میں ہیں اور امدادی کیمپوں میں فاقے کرنے پر مجبور ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے سعودی عرب میں پاکستانی مزدوروں کی مشکلات کا نوٹس لیا تو پاکستانی سفیر کیمپ پہنچ گئے تاہم پاکستانیوں کے حالات میں کوئی خاطر خواہ فرق نہیں آیا۔ دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی سفیر منظور الحق نے مشکلات میں پھنسے پاکستانیوں کے جدہ میں کیمپ کا دورہ کیا اور 800 پاکستانیوں کی مشکلات سنیں جب کہ دمام میں پاکستانی مزدوروں کو کھانے پینے کے لیے 200  ریال فی کس دیئے جارہے ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستانی سفیر نے تنخواہوں کے متعلق کمیٹیوں کو ہدایت کردی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button