پاکستان

سعودی عرب میں پاکستانیوں کی حالت زار پر نواز شریف کا ردعمل

پاکستان کے وزیر اعظم نے بیرون ملک پاکستانیوں کے امور سے متعلق وزیر کو فوری طور پر سعودی عرب پہنچنے کی ہدایت دی ہے۔

سعودی عرب میں پاکستانی محنت کشوں کی حالت زار کے بارے میں خبریں منظر عام پر آنے کے بعد پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے اس پر فوری ردعمل ظاہرکرتے ہوئے متعلقہ وزارتوں کو سخت احکامات جاری کردیے ہیں- پاکستان کے وزیر اعظم محمد نواز شریف نے بیرون ملک پاکستانیوں کے وزیر کو سعودی عرب جانے کی ہدایت دینے کے ساتھ ہی وزارت خارجہ کو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے- پاکستان کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ پاکستانی بھائیوں کی ہرممکن مدد کریں گے- نوازشریف نے وزرات بیت المال کو بھی ان پاکستانیوں کے لئے فوری خوراک اور مدد فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی ہے-

سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر منظور الحق نے کہا ہے کہ دمام میں پھنسے پاکستانیوں کا بڑا مسئلہ تنخواہیں نہ ملنا ہے- درایں اثنا ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سعودی عرب میں پاکستانی سفیر منظور الحق نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کو تنخواہیں نہیں دی جا رہی ہیں اور پاکستانیوں کا سب سے بڑا مسئلہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے پیدا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کو ہم خوراک پہنچا رہے ہیں اور مسائل میں گھرے پاکستانیوں کو اب نقد رقم بھی دے رہے ہیں تاکہ وہ اپنے مسائل خود بھی حل کر سکیں۔ سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر نے کہا کہ کھانے کا مسئلہ پچھلے کچھ دن سے تھا جو ہم نے پاکستانی سفارت خانے کے ذریعے حل کیا اور آگے بھی ہم سے جہاں تک ممکن ہو سکا ہم ان کے مسائل حل کریں گے-

سعودی عرب میں اقتصادی بدحالی کے باعث اس ملک میں کام کرنے والے غیرملکی محنت کشوں کو مہینوں سے تنخواہیں نہیں دی گئی ہیں جس کی بنا پر ان کے کھانے پینے تک کے لالے پڑگئے ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button