پاکستان

شام و عراق میں داعش و دیگر دہشتگرد تنظیموں کے ہمراہ 650 پاکستانی لڑرہے ہیں، این سی ایم سی رپورٹ

شیعیت نیوز: نیشنل کراسس مینجمٹ سیل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے کم سے کم 650 شہری شام، عراق، یمن، افغانستان اور وسطی ایشیائی ممالک کے جنگ زدہ علاقوں میں داعش اور دیگر جہادی تنظیموں کے ساتھ مل کر لڑ رہے ہیں، ان افراد کا تعلق پاکستان میں کالعدم فرقہ پرست و دہشتگر د تنظیموں سے ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : گجرات سےتعلق رکھنے والے کالعدم سپاہ صحابہ کہ دو دہشتگرد شام میں ہلاک

ذرائع کے خفیہ ایجنسیوں نے اب تک ان میں سے 132 کی شناخت کرلی ہے اور خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ان ممالک میں بین الاقوامی فورسز کے ہاتھوں شکست کے بعد جب یہ واپس آئیں گے تو پاکستان میں فرقہ وارانہ اختلافات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

اطلاعات موصول ہونے کے بعد وفاقی حکومت کے نیشنل کرائسس مینجمنٹ سیل (این سی ایم سی) نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلع کردیا ہے اور انہیں ملکی سرحدوں خاص طور پر بلوچستان، خیبر پختونخوا، ساحلی علاقوں اور ایئرپورٹس پر سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ایک سینئر سیکیورٹی افسر نے بتایا کہ مشرق وسطیٰ، افغانستان اور وسطی ایشیائی ممالک میں جہادیوں کو ہونے والی شکست نے پاکستان کو فرقہ وارانہ تشدد کی نہج پر پہنچادیا ہے اور این سی ایم سی کو وزارت داخلہ کو یہ سفارش کرنی پڑی ہے کہ وہ ان جنگجوئوں کی وطن واپسی کو روکنے کیلئے اقدامات کرے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button