دنیا

بحرین : آمریت مخالف عالم دین کو قید کی سزانائیجیریا کی فوج شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کی ذمہ دار ہے، عدالتی کمیشن کا اعلان

نائیجیریا کے صوبے کادونا میں قائم عدالتی تحقیقاتی کمیشن کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فوج نے بارہ دسمبر سے چودہ دسمبر کے دوران زاریا شہر میں سیکڑوں شیعہ مسلمانوں کا قتل عام کیا۔ رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کی فوج نے مجموعی طور پر چھے سو چھیانوے افراد کو قتل کیا جن میں سے تیس سو سینتالیس کو اجتماعی قبروں میں دفن کردیا گیا۔ مذکورہ عدالتی کمشین نے حکومت کو سفارش کی ہے کہ وہ فوری طور پر شیعہ مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث فوجی اہلکاروں کا پتہ لگا کر ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرے۔ تحقیقاتی کمیشن کے مطابق اس نے یہ رپورٹ ہزاروں دستاویزی ثبوتوں، خطوط، ایمیلز اور ستّاسی عینی شاہدین کے بیانات اور گواہی کی روشنی میں تیار کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ نائیجیریا کی فوج نے بارہ سے چودہ دسمبر دو ہزار پندرہ کو کادونا صوبے کے شہر زاریا میں چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر حسینہ بقیۃ اللہ اور ملک کی اسلامی تحریک کے قائد آیت اللہ ابراہیم زکزاکی کے گھر پر حملہ کرکے شیعہ مسلمانوں کا بے دردی کے ساتھ قتل عام کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button