لبنان

لبنان میں ایران کے سفارت خانے پر حملے کا ذمہ دار گرفتار

رپورٹ کے مطابق، ایرانی سفارت خانے پر حملہ کرنے والے کا نام احمد فاضل ہے جو ابوالطیب کے نام سے معروف ہے- لبنان کے سیکورٹی اہلکاروں کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے ابوالطیب نے اپنا تعلق تکفیری دہشت گرد گروہ النصرہ محاذ سے بتایا ہے- احمد ابو الطیب نے لبنان میں کئی دیگر دہشت گردانہ حملے کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے-

اس سے قبل لبنان کے سیکورٹی اہلکاروں نے بیروت میں ایرانی سفارت خانے پر دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے سعودی دہشت گرد ماجد الماجد کو دسمبر دوہزارتیرہ میں گرفتار کیا تھا- ماجد الماجد کا تعلق سعودی عرب سے ہے اور وہ عبداللہ عزام نامی دہشت گرد گروہ کا سرغنہ تھا تاہم اس کی گرفتاری کے کچھ ہی دنوں بعد اچانک اس کی مشکوک موت کی خبرسامنے آئی تھی-

انیس نومبردوہزارتیرہ میں بیروت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کے سامنے ہونے والے دہشت گردانہ دھماکوں میں پچیس افراد جاں بحق اور ڈیڑھ سو سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے تھے-

متعلقہ مضامین

Back to top button