پاکستان

پاکستان کو ہر مذہبی اورلسانی تعصب سے پاک کریں گے،سیکورٹی اجلاس میں فیصلہ

شیعیت نیوز: وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگرد اور انتہا پسند عناصر پسپا ہو رہے ہیں دہشتگردوں، انتہا پسندوں کیخلاف آپریشن قربانیوں سے ہی کامیاب ہو رہا ہے۔ انتہاپسندی کانظریہ پوری دنیاکےلئے خطرہ ہے حکومتی کوششوں اور قوم کے عزم سے انتہا پسندنظریات کوشکست ہورہی ہے ، پاکستان کوہرمذہبی اورلسانی تعصب سے پاک کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں جنرل ضیاٗ الحق کا جائے مدفن آج بھی شیعہ تکفیر کا مرکز

ملک میں سکیورٹی صورتحال سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کئی سال دہشتگردوں کی کارروائیوں کامقابلہ کیا اور دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کسی ملک کوپاکستان جتنانقصان نہیں ہوا۔ قانون نافذکرنے والے اداروں کی قربانیوں کے باعث دہشتگردی ملک سے ختم ہورہی ہے۔دہشتگردی کے خاتمے کیلئے وفاق صوبوں کوہرممکن سہولیات اورانٹیلی جنس شیئرنگ فراہم کرے گا۔ محفوظ،مستحکم اورخوشحال پاکستان کے ثمرات ہرشہری تک پہنچائیں گے۔

وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزیر خزانہ، وزیر داخلہ،ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر، ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان اور مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ سمیت دیگر اعلیٰ فوجی و سیاسی حکام اجلاس میں شریک ہیں۔ اجلاس میں ملک کی اندرونی سلامتی اور نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد کاجائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں ملک میں جاری دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں پر بریفنگ بھی دی گئی

متعلقہ مضامین

Back to top button