عراق

موصل کی آزادی کے لیے فیصلہ کن فوجی آپریشن جلد شروع کردیا جائےگا: عراقی وزیراعظم

وزیراعظم حیدرالعبادی کا کہنا تھا کہ موصل میں دا‏عش کے خلاف فیصلہ کن آپریشن کا وقت قریب آگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ داعش کے قبضے سے موصل کی آزادی آسان کام نہیں ہے لیکن اس مشن کو کامیاب بنانا ناگزیر ہے۔

عراقی وزیراعظم نے کہا کہ داعش کو موصل سے باہر نکال دیا جائے گا اور شہر کے مرکزپربہت جلد قومی پرچم لہرایا جائےگا۔

حیدر العبادی نے مزید کہا کہ موصل کی آزادی کے لیے آپریشن کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا گیا ہے اور ہماری فوجیں مخمور کو آزاد کراکے دریائے دجلہ تک پہنچ گئیں۔ انہوں نے کہا کہ موصل کی آزادی کے اگلے مرحلے میں فوج کے جوانوں نے قیارہ چھاونی کو آزاد کرالیا ہے اور یہ مرحلہ مزید آگے بڑھ رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button