پاکستان

ترکی کے خلیفہ طیب اردگان نے پاکستان کے نام پہلا حکم نامہ جاری کردیا

شیعیت نیوز: ترکی کے خلیفہ اردگان نے پاکستانی حکومت کے نام حکم نامہ جاری کیا ہے کہ  پاکستان امریکا میں خود ساختہ جلاوطنی کاٹنے والے ترک مبلغ فتح اللہ گولن کے تحت چلائے جانے والے تمام اداروں کو بند کرے گا، ترک حکام نے حال ہی میں ہونے والی فوجی بغاوت کی ناکام کوشش کے پیچھے فتح اللہ گولن کا ہاتھ قرار دیا ہے۔

ترک سفیر صادق بابر نے ترکی میں ہونے والی پیش رفت پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے تمام دوست ممالک سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے ممالک میں گولن گروپ کی سرگرمیوں کو روکیں، انہوں نے کہا کہ ترک حکومت کے پاس اس بات کے ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ فوجی بغاوت کی ناکام کوشش کے پیچھے گولن تحریک تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں گولن کے زیر انتظام 21 اسکولز،ایک رومی فورم اور ایک انٹیلیکچوئل اینڈ انٹر کلچرل ڈائیلاگ پلیٹ فارم چلایا جارہا ہے جبکہ وہ کئی کاروبار میں بھی شراکت دار ہیں، فتح اللہ گولن کی تنظیمیں اور کاروبار پاکستان میں کئی دہائیوں سے سرگرم ہیں۔

ترک سفیر نے کہا کہ گولن کے تحت چلائے جانے والے اداروں کی پاکستان میں موجودگی کے حوالے سے ترک حکومت پاکستانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے اور پاکستان کے ساتھ ہر شعبے میں ہمارے اچھے تعلقات ہیں۔

ایک ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی حکومت نے گولن سے وابستہ اداروں کے خلاف انتظامی کارروائی کیلئے آپشنز پر غور شروع کردیا ہے۔

دھیاں رہے کہ پاکستان پہلے خادم حرمین شریفین سے ہدایت لیتا تھا اور اب ترکی میں خودساختہ فوجی بغاوت کے نتیجے میں قائم ہونے والی خود ساختہ خلافت کے علمبردار طیب اردگان نے بھی حکم نامہ جار ی کرنا شروع کردیئے ہیں اور ستم ظرفی یہ ہے کہ پاکستان ادارے اس بات پر غور بھی کررہے ہیں کہ انہیں گولن کے تحت چلائے جانے والے اسکول بند کرنا چاہیئے یا نہیں  جوکہ انتہائی بے وقوفی والا اقدام ہے۔

ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکستان ترکی کے اندورنی سیاسی معاملات میں مداخلت کرنے سے گریز کرئے ویسے ہی آل سعود کی اندھی تقلید نے پاکستان کو برباد کرکے رکھ دیا ہے اور اب ترکی کے پیروکار بننے چلے ہیں، اگر کسی ملک کا کوئی اپوزیشن رہنما پاکستان میں تعلیم اور معشیت کے حوالے سے اچھے کام کررہا ہے تو اسے مزید مضبوط کیا جائے تاکہ ملک خوشحالی و ترقی کی جانب گامزن ہو۔

متعلقہ مضامین

Back to top button