پاکستان

راولپنڈی : ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی رہنما کو گلگت جاتے ہوئے حادثہ ،تین دن سے لاپتہ ،تلاش جاری ہے

شیعیت نیوز:مجلس وحدت مسلمین ضلع راولپنڈی کے ڈپٹی سیکرئڑی جنرل آغا ساجد شرازی گلگت جاتے ہوئے حادثہ کے نتیجے میں لاپتہ ہوگئے ہیں انکے ہمراہ گاڑی میں پانچ ساتھی بھی موجود تھے ، انکی تلاش تین دن سے تلاش جاری ہے، جبکہ شیعیت نیوز کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ گاڑی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئ اور دریا میں جا گری ہے، دریا کی گہرائی کی وجہ سے گاڑی کے نام و نشان کا کچھ پتہ نہیں چل رہا ہے، بتایا جارہا ہے کہ پانچ افراد میں سے دو کو ریسکو کرلیا گیا ہے تاہم تین افرادا بھی بھی لاپتہ ہیں ، دوسری جانب ماہر غوطہ خوروں اور جدید سازو سامان نا ہونے کی صورت میںمزید افراد کی تلاش کا کام ممکن نظر نہیں آرہا ہے، مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں کی جانب سے مقامی حکومت کو آغا ساجد شیرازی اور انکے ساتھیوں کی تلاش کے حوالےسے امدادی کاروائیاں تیز کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جس جگہ یہ حادثہ پیش آیا ہے وہ انتہائی خطرناک موڑ ہے ،اس سے قبل بھی وہاں کئی حادثات پیش آچکے ہیں لیکن حکومت کی جانب سے عوام کی جان کی حفاظت کے لئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے گئے، ضرورت اس امر کی ہے کہ اس سڑک کو محفوظ بنانے کے لئے پہاڑ کاٹ کر جگہ کو مزید چوڑا کیا جائے اور حفاظتی دیورا کھڑی کی جائے تاکہ مزید آئندہ کوئی سانحہ پیش نا آے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button