یمن

سعودی عرب کے جرائم اور یمنی فوج کی جوابی کارروائیاں

یمن کے المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز نے جنوبی تعز میں واقع الحجف چھاؤنی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی افسر سمیت دسیوں سعودی ایجنٹ ہلاک ہو گئے-

اسرائیلی فوجی جنرل ویکٹر ایگورونوفسکی کا کام صوبہ تعز میں کھبوب اور الوازعیہ کے علاقوں اور باب المندب پر ڈرون طیاروں کو کنٹرول کرنا اور صیہونی فوج میں خفیہ اطلاعات کا جائزہ لینا تھا-

یہ ایسی حالت میں ہے کہ جنگ یمن میں ریاض کی شکست کے پیش نظر اردن میں سعودی عرب کے سفیر خالد الفیصل بن ترکی نے چند روز قبل یمن میں جنگ طویل ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ریاض ، جنگ یمن میں اپنی اسٹریٹیجی تبدیل کرنے اور اسرائیل کے تجربات سے فائدہ اٹھانے پر مجبور ہے –

یمن کے سلسلے میں اسرائیلی اور سعودی حکام کی ملاقاتوں سے یہ امکان بڑھ گیا ہے کہ سعودی عرب ، اسرائیل کی براہ راست شرکت سے یمن جنگ میں ایک نئی کارروائی کا منصوبہ اور اس پرعمل درآمد کرسکتا ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button