پاکستان

۱۷ جولائی ملک بھرمیں کنیزان زینب ؑ ظالم حکومت کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالیں گی، علامہ احمد اقبال

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرئٹری جنرل علامہ احمد اقبا ل نے کہا کہ قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر ملک بھر میں جاری دھشت گردی ٹارگٹ کلنگ عزادری پر پابندیوں ،حکومتی بے حسی اور مظالم کے خلاف17جولائی دختران ملت کی ملک گیر احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی، انہوں نے کہاکہ بھوک ہڑتال تحریک کے دو ماہ سے عرصہ گذر جانے کے بعد بھی حکومت کے کانوں پر جوں تک نا رینگی لہذا احتجاجی سلسلہ کو طول دیتے ہوئے ملکی سطح پر شیعہ خواتین ۱۷ جولائی کو احتجاجی ریلیاں نکالیں گی۔

تفصیل بتاتے ہوئے علامہ احمد اقبال نے کہاکہ پاکستان بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں خواتین کی جانب سے نکالی جانے والی ریلوں کے انتظامات مکمل ہوچکے ہیں، انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں کنیزان زینب کا اجتماع پریس کلب سے ڈی چوک پر منعقد ہوگا، روالپنڈی میں بھی ۲ بجے دن پریس کلب کے سامنے احتجاج کا اہتمام کیا گیا ہے،لاہور میں شام ۵ بجے پریس کلب سے اسمبلی ہا ل تک بڑی احتجاجی ریلی نکالی جائے گی،بھکر میں قصر زینب سے احتجاج ریلی نکالی جائے گی ، اسی طرح خیبر پختونخوا، بلوچستان اور سندھ کے بھی تمام چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی جبکہ کراچی میں مرکزی ریلی ۴ بجے شام نمائش چورنگی سے امام بارگاہ علی رضا تک نکالی جائے گی، علامہ احمد اقبال رضوی نے تمام کنیزان زینب سلام علیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک بھرمیں جاری دہشتگردی کے واقعات کے خلاف اپنے اپنے شہروں میں نکالی جانے والی احتجاجی ریلیوں میں شریک ہوں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button