پاکستان

شہید خرم زکی کے چہلم کی مناسبت سے لا تکفیر کانفرنس کل ۱۶ جولائی کو منعقد ہوگی

شیعیت نیوز: تکفیریوں کو پاکستان میں ٹف ٹائم دینے والے شہید خرم زکی کے چہلم کی مناسب سے کل ۱۶ جولائی بروز ہفتہ امروہہ گروانڈ انچولی میں لا تکفیری کانفرنس منعقد کی جارہی ہے جس میں شیعہ و سنی مذہبی تنظیموں، سیاسی جماعتوں، سمیت سول سوسائٹی کے اراکین خطاب کریں گے، شیعیت نیوز کے مطابق شہید خرم زکی کےبہنے والے خون ناحق سے تجدید عہد کرنے کے لئے منعقد ہونے والی یہ کانفرنس پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار نابودی تکفیریت کے لئے سنگ میل ثابت ہوگئی، اس کانفرنس میں خصوصی خطاب تکفری جماعت کالعدم سپاہ صحابہ کے مفتی اور وہ رہنما کریں گے جو ماضی میں ان تکفیریوں کے ہمراہ تھے لیکن شہید خرم زکی کی محنت سے راہ حق اختیار کیا۔

اس کے علاوہ مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ امین شہید ی، مزکزی جمیعت اہلحدیث کےعلامہ ضیاٗ اللہ شاہ بخاری، سربراہ جامعہ نعیمہ مفتی گلزار نعیمی، رہنما شیعہ علماٗ کونسل علامہ ناضر تقوی، سید فیصل رضا عابدی، سول سوسائٹی رہنما جبران ناصر، پی پی پی کے تاج حید ر، اور ایم کیو ایم کے فارق ستار خطاب کریں گے۔

تمام مومنین اور لا تکفیر کا اعلان کرنے والے تمام پاکستانیوں سے شرکت کی گذارش ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button