ایران

شام کے بحران میں سعودی عرب کا تخریبی کردار

اسلامی جمہوریہ ایران کے مشیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان نے کہا ہے کہ شام کے بحران میں سعودی عرب بدستور تخریبی اور غیر تعمیری کردار ادا کر رہا ہے-

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے مشیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان نے کہا ہے کہ علاقے میں سعودی عرب کا رویہ، صرف صیہونی حکومت کے توسیع پسندانہ اہداف کو عملی جامہ پہنانے میں مددگار ثابت ہوگا-

امیر عبداللھیان نے کہا کہ تکفیری دہشت گرد گروہ شام ، عراق اور علاقے میں صیہونی حکومت کے آلہ کار ہیں –

ایران کے مشیر خارجہ نے اسی طرح شام اور علاقے کی تبدیلیوں کے مقابلے میں امریکی رویے کو مداخلت پسندانہ قرار دیا اور کہا کہ تہران شام کے لئے اپنی ٹھوس حمایت جاری رکھے گا-

امیر عبداللھیان نے کہا کہ تسلط پسند نظام ، صیہونی حکومت کے اقدامات اور تکفیری دہشت گردی کے خطرناک منصوبوں کے مقابلے میں، ایران علاقے کی سلامتی اور تحفظ کے لئے استقامت کے محور کو ضروری قرار دیتا ہے- انہوں نے قومی اتحاد اور شام کی ارضی سالمیت کے تحفظ میں شام کے صدر بشار اسد کے کردار کو اہم بتایا اور کہا کہ شام کے بحران کا حقیقی حل ، دہشت گردی سے ٹھوس اور موثر مقابلے اور سیاسی حل پر استوار ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button