دنیا

انجمن شرعی شیعیان کی کشمیر میں نہتے کشمیروں پر فائرنگ کی شدید مذمت

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں انجمن شرعی شیعیان کے صدر اور حریت کانفرنس کے ممتاز رہنما حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن نے کشمیر کے علاقہ ترال میں نہتے کشمیروں پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستانی فورسز کی کھلی جارحیت اور بربریت قراردیا ہے۔ آغا سید حسن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 22 سالہ نوجوان برہان مظفر والی کی تشییع جنازہ میں شریک نہتے عوام پر ہندوستانی فورسز کی بہیمانہ اور سفاکانہ فائرنگ کشمیریوں کی نسل کشی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔آغا سید حسن نے برہان مظفر وانی کے اہلخانہ اور ہندوستانی فورسز کی فائرنگ میں جاں بحق ہونے والے 22 افراد کے اہلخانہ کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان طاقت اور دباؤ کے ذریعہ کشمیری عوام کے آزادی اور استقلال کے جذبات کو دبا نہیں سکتا۔واضح رہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں حزب المجاہدین کے 22سالہ کمانڈر برہان مظفر وانی اور ان کے دو ساتھیوں کی ہلاکت کے بعد احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے ہیں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں اب تک 22 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ 300 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button