مشرق وسطی

ترکی کی جانب سے شام کی فضائی حدود کی خلاف ورزی

رپورٹ کےمطابق ترکی کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ شمالی شام کے شہر دابق میں پی،کے، کے، یا کردستان ورکرز پارٹی کے ٹھکانوں پر اس ملک کے لڑاکا طیاروں کے حملوں میں اس گروہ کے دس افراد مارے گئے ہیں-

ترکی کی فوج نے کہا کہ یہ دہشت گرد شہر دابق کی ایک عمارت میں موجود تھے جس پر ترکی نے فضائی حملے کرکے ان کو ہلاک کردیا- ترک فوج کے مطابق یہ گروہ، شمالی شام سے ترکی پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا جسے فوج نے ناکام بنا دیا ہے-

انقرہ کی جانب سے شام کی ارضی سالمیت اور فضائی حدود کی خلاف ورزی ایسے میں جاری ہے کہ جب اس ملک کے وزیر خارجہ ولید معلم نے حال ہی اقوام متحدہ کے نام ایک خط میں، ترکی پر یہ الزام عائد کیا ہے کہ وہ حلب کے پر امن مضافاتی علاقوں میں عام شہریوں کے خلاف دہشت گردانہ حملوں میں ملوث ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button