ایران

دہشت گردی سے مقابلے پر ایران اور ترکی کی تاکید

ترکی میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ ایران اور ترکی کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے کیلئے وسیع مواقع موجود ہیں.

یہ بات ابراہیم طاھریان فرد نے ترکی کی مذہبی تنظیم کے سربراہ "محمت گورمز” کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے ایران اور ترکی کے مشترکہ تعاون منجملہ دہشت گردی سے مقابلے میں تعاون کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد کے ذریعے، دہشت گردی اور انتہاپسندی کا نتیجہ بخش مقابلہ کیا جاسکتا ہے-

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور ترکی کے درمیان سیاسی، ثقافتی اور اقتصادی شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے کے وسیع امکانات موجود ہیں.

ایرانی سفیر نے ترکی، شام اور عراق میں ہونے والے حالیہ دہشتگردی کے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے خطے بالخصوص ترکی کی سیکورٹی نہایت اہمیت کی حامل ہے.

اس موقع پر محمت گورمز نے ایران اور ترکی کے درمیان قریبی باہمی تعاون کو برقرار رکھنے کی اہمیت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم مشترکہ کوششوں سے مشرق وسطی اور امت مسلمہ کو درپیش مسائل کو ختم کرنے اور خطے میں امن و استحکام کی بحالی کو یقینی بنا سکتے ہیں.

متعلقہ مضامین

Back to top button