ایران

اسلامی انقلاب کی نابودی کی کوشش کرنے والوں کو اپنی بقا کے لالے پڑ گئے، ایڈمرل فدوی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل علی فدوی نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف ہر قسم کے مخاصمانہ اقدامات کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے۔

جنوبی ایران کے شہر بوشہر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمرل علی فدوی کا کہنا تھا کہ انقلاب اسلامی کی طاقت اور توانائی کی وجہ سے اس کے خلاف دشمنی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی نابودی کی کوشش کرنے والوں کو آج اپنی بقا کے لالے پڑ گئے ہیں اور انہیں اسلامی انقلاب سے خطرہ محسوس ہو رہا ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر نے کہا کہ ایران کی میزائل طاقت کا ماضی سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کا میزائل پروگرام ملکی دفا‏‏‏عی ضرورتوں کے مطابق مسلسل ترقی کر رہا ہے۔

ایڈمر علی فدوی نے یہ بات زور دیکر کہی کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی، ملک کی جغرافیائی سرحدوں کے دفاع کے لئے لازمی اقدامات انجام دے چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button