پاکستان

دارالعلوم حقانیہ کے سربراہ نہ صرف طالبان کے ہمدرد بلکہ ان کے ترجمان بھی ہیں،آصف زرداری

دارالعلوم کے سربراہ نہ صرف طالبان کے ہمدرد بلکہ ان کے غیر اعلانیہ ترجمان بھی ہیں،آصف زرداری
شیعیت نیوزـ : سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے اکوڑہ خٹک کے مدرسے دارالعلوم حقانیہ کے لئے عوامی فنڈز سے 30 کروڑ روپے مختص کئے جانے کے معاملے پر تشویش اور مایوسی کا اظہار کر دیا۔ اپنے بیان میں آصف علی زرداری نے کہا کہ مدرسہ حقانیہ شدت پسند طالبان سے تعلق کی بنا پر پہچانا جاتا ہے، اس لئے یہ امداد دہشت گردوں کی حمایت اور اس کے خلاف جنگ کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مدرسہ حقانیہ نجی جہاد کو فروغ دینے کے لئے مشہور ہے، اس لئے یہ امداد عسکریت پسندی اور طالبان کو جواز فراہم کرنے کے سوا کچھ نہیں۔ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ یہ رقم دہشت گردوں اور دہشت گردی کی حمایت کرنے والے مدرسے کے بجائے انسانی فلاح و ترقی کی منصوبوں پر خرچ کی جانی چاہیے تھی۔ انہوں نے کہا کہ مدرسے کو یہ امداد اس وقت دی گئی جب شدت پسند طالبان کراچی میں معروف قوال امجد صابری کے قتل کی ذمہ داری قبول کر رہے تھے۔ سابق صدر نے الزام لگایا کہ نوشہرہ میں قائم دارالعلوم حقانیہ کے سربراہ نہ صرف طالبان کے ہمدرد بلکہ ان کے غیر اعلانیہ ترجمان بھی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button