پاکستان

سندھ پولیس نے یوم حضرت امام علی ؑ پر ہنگامی پلان ترتیب دے دیا

 

شیعیت نیوز: آئی جی سندھ نے کہا ہے کہ یوم علیؑ کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا، اس حوالے سے امام بارگاہںوں پر پولیس ڈپلائمنٹ سمیت دیگر ضروری امور کو اٹھارویں روزے کی شب کو مکمل کرلیا جائے انہوں نے تمام ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز یوم علی کی مناسبت سے ہںونیوالی تمام مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی فول پروف بنائیں کی ہدایت جاری بھی کی ہیں،

 

اطلاعات کے مطابق ساوتھ زون میں 55 امام بارگاہوں اور دیگر مقامات پرپولیس کے 4244 افسران و جوان ڈیوٹی دینگے ویسٹ زون میں 107 امام بارگاہوں اور دیگر مقامات پر 3896 پولیس افسران و جوان ڈیوٹی سرانجام دینگے ، ایسٹ زون میں 120 امام بارگاہوں اور دیگر مقامات پر 1519 افسران و جوان اپنے فرائض انجام دینگے جبکہ سندھ پولیس کی 127 خاتون اہلکار تینوں زونز میں ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دینگی

پولیس افسران میں 27 ایس پیز اور 57 ڈی ایس پیز بھی تمام زونز میں موجود ہونگے

 

یوم علی کے موقع پر پولیس موبائلز ، موٹر سائیکلز اور بکتر بند گاڑیوں میں گشت کیا جائے گا اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں کی ناکہ بندی کی جائے اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے

متعلقہ مضامین

Back to top button