ایران

اگر امریکیوں نے مشترکہ معاہدے کو پارہ کیا تو ہم اسے آگ لگا دیں گےآیت اللہ العظمی خامنہ ای

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے تینوں قوا کے اعلی حکام اور اہلکاروں سے ملاقات میں فرمایا: ہم ایٹمی معاہدے کو نہیں توڑيں گے اور اس پر عمل جاری رکھیں گے لیکن اگر امریکیوں نے اسے پارہ کرنے کی کوشش کی تو ہم اسے آگ لگا دیں گے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مشترکہ ایمٹمی معاہدے کے حامی اور مخالف گروہوں کے بیانات کو مبالغہ آمیز قراردیتے ہوئے فرمایا: مشترکہ ایٹمی معاہدے میں بعض مثبت اور بعض کمزور پہلو موجود ہیں ۔ مثبت پہلو وہ ہیں جن کی بنا پر اسلامی جمہوریہ ایران نے مذاکرات کو قبول کیا اور اس کے کمزور پہلوؤں میں ایک پہلو یہ ہے کہ فریق مقابل بد عہد اور بد قول ہے وہ اپنے کئے ہوئے وعدوں پر کبھی عمل نہیں کرتا یہ مشترکہ ایٹمی معاہدے کا سب سے بڑا عیب ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایران کی مذاکراتی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی ٹیم نے جو کچھ انجام دیا اور زحمت اور محنت کی وہ سب صداقت کی بنیاد پر کیا لیکن مد مقابل فریق عہد شکن اور اپنے وعدوں پر عمل کرنے سے گریز کررہا ہے ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ایران نے اپنے وعدوں پر عمل کیا ہے اور ایران اپنے وعدوں پرعمل پیرا رہےگا لیکن اگر دشمن نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کو پارہ کرنے کی کوشش کی تو ہم اسے آگ لگا دیں گے۔ امریکہ نے اقتصادی پابندیوں کا خاتمہ نہیں کیا بلکہ مزيد پابندیاں عائد کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: امریکی حکام قابل اعتماد اور قابل اعتبار نہیں ہیں اور یہ وہی چیز ہے جس کو میں اس سے قبل متعدد بار دہرا چکا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مزاحتمی اقتصادی پالیسیوں پر عمل اور ملک سے بیروزگاری کے خاتمہ کے سلسلے میں حکام پر زوردیتے ہوئے فرمایا: مزاحمتی اقتصاد کو فروغ دینے کے سلسلے میں اندرونی وسائل پر زیادہ سے زیادہ توجہ مبذول کرنی چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ماہ رمضان المبارک کو خود سازی اور اللہ تعالی سے قرب حاصل کرنے کا مہینہ قراردیتے ہوئے فرمایا: تقوی اور پرہیزگاری بہترین سرمایہ اور بہترین زاد راہ ہے اور تقوی ہی انسان کو دنیا اور آخرت میں سرافراز اور کامیاب بنائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button