پاکستان

اگر ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو عید کے بعد پوری قوم لانگ مارچ کرے گی، علامہ اقتدار نقوی

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین ملتان کے زیراہتمام قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے ساتھ اظہار یکجہتی اور دس نکاتی مطالبات کے حق میں چوک گھنٹہ گھر ملتان میں احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا۔ احتجاجی جلسے سے مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ سلطان احمد نقوی، مخدوم عباس رضا مشہدی، شیعہ علماء کونسل ملتان کے صدر علامہ مجاہد عباس گردیزی، علامہ غلام مصطفی انصاری، مولانا کاشف ظہور نقوی، مولانا عون محمد نقوی، مولانا ہادی حسین ہادی، مولانا مظہر عباس صادقی، مولانا وسیم عباس جعفری، مولانا سلیمان محمدی، مولانا عمران ظفر اور ثقلین نقوی نے خطاب کیا۔ احتجاجی جلسے کے شرکاء نے نماز مغربین چوک گھنٹہ گھر میں ادا کی۔ احتجاجی جلسے میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتطامات کیے گئے تھے۔ علامہ اقتدار حسین نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی جابر اور ظالم حکومت سے ڈرنے والے نہیں ہیں ہم بار بار حکومت کو متنبہ کر رہے ہیں کہ ہمارے مطالبات تسلیم کیے جائیں ورنہ عید کے بعد لانگ مارچ ہوگا۔ سجادہ نشین بری امام سرکار مخدوم عباس رضا مشہدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہڑتال کو ایک مہینے سے زیادہ کا وقت ہوچکا ہے لیکن ان ظالم حکمرانوں کوکوئی فکر نہیں ہم آج اعلان کرتے ہیں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اکیلے نہیں ہیں ہم سب ان کے ساتھ اور بلکہ پوری قوم ان کے ساتھ ہے۔ میں حکومت وقت پر واضح کرنا چاہتا ہوں عزاداری امام حسین کو محدود کرنے کی سازشوں سے باز آجائو، امام حسین کا غم منانا ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے اور اسے کوئی نہیں چھین سکتا۔ شیعہ علماء کونسل ملتان کے ڈویژنل صدر علامہ سید مجاہد عباس گردیزی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں کیونکہ یہ ہمارے حقوق ہیں، ہم عزاداری سیداشہداء کو برپا کرنے کی اجازت نہیں لیں گے، وقت کے ہر یزید نے امام حسین کے ذکر کو محدود کرنے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام ہوگئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button