یمن

یمن میں منصور ہادی کے دسیوں حامی ہلاک

یمن کے مستعفی صدر منصور ہادی کے حامیوں اور یمنی فوج کے ساتھ جھڑپ میں منصور ہادی کے حامیوں کی ایک بڑی تعداد ہلاک ہوگئی-

المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو دارالحکومت صنعا کے شمال مشرقی شہر نھم میں یمنی فوج اور منصور ہادی کے حامیوں کے ساتھ لڑائی میں ، منصور ہادی کے دسیوں افراد مارے گئے-

دوسری جانب سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے بھی صوبہ صنعا کے شہر نھم اور صوبہ الجوف کے شہر مصلوب کے مختلف علاقوں پر حملے کئے ہیں- صوبہ الجوف کے شہر متون پر منصور ہادی کے حامیوں کے حملوں کے نتیجے میں ہزاروں یمنی اپنا گھر بار چھوڑ کر چلے گئے ہیں – ساتھ ہی یمنی فوج اورعوامی رضاکار فورس کی، منصور ہادی کے حامیوں میں شہر صرواح ، اور شہر وازعیہ میں بدستور لڑائی جاری ہے-

یہ ایسی حالت میں ہے کہ کویت کے نائب وزیر خارجہ خالد الجاراللہ نے یمنی گروہوں کے درمیان امن مذاکرات میں پیشرفت کی خبر دی ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ مختلف آراء و نظریات پیش کئے جانے کے ساتھ ہی اس بات کا امکان ہے کہ یمنی گروہ آئندہ دنوں میں کسی راہ حل تک پہنچ جائیں گے-

واضح رہے کہ کویت میں یمن سے متعلق امن مذاکرات کو شروع ہوئے سات ہفتے گذر رہے ہیں تاہم ریاض کی جانب سے مذاکرات میں روڑے اٹکانے کے سبب یہ مذاکرات ابھی تک نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوسکے ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button